کوٹ مومن انٹرچینج پر کار سے منشیات برآمد، ڈرائیور گرفتار

کوٹ مومن انٹرچینج پر کار سے منشیات برآمد، ڈرائیور گرفتار

کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 5 کلو گرام آئس اور 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

کارروائی کے دوران معتبر شاہ نامی ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزم سے  برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کو قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔