حاصل پور میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

حاصل پور میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

ریسکیو حکام کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔