دیپالپور میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو قتل کردیا

دیپالپور میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی، جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔