بورے والا: خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بورے والا: خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ذرائع کے مطابق ملزم نے حماد نامی شہری سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوگیا، شہریوں کی جانب سے تعاقب پر ملزم تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر پختہ دیوار سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں اس کا دائیاں بازو فریکچر ہوگیا۔

زخمی ملزم کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی، جو راہگیر خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات میں بھی ملوث تھا، پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔