لاہور میں روٹیوں کے پورے پیسے مانگنے پر 16 سالہ تندور ملازم قتل

لاہور میں روٹیوں کے پورے پیسے مانگنے پر 16 سالہ تندور ملازم قتل

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عرفان تندور پر روٹیاں لینے آیا تھا، پیسے کم دینے پر تندور پر کام کرنے والے لڑکے نے اعتراض کیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں ملزم عرفان کو ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہوکر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرکے فیضان کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔