مسلمانوں کیلئے اسلاموفوبیا سب سے بڑا خطرہ ہے: ارمینا خان

Published On 08 June,2021 06:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وجود کے لیے اسلاموفوبیا سب سے بڑا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے روند دیا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں افضل فیملی کے بالکل تباہ ہونے پر صدمے میں ہوں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو شدید نفرت کی وجہ سے کھو دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میری آنکھوں میں اسپتال میں اپنی جان سے لڑنے والے ننھے یتیم بچے کے لیے آنسو ہیں۔ کیا وہ اٹھے گا؟ میں اس واقعہ کو دہشت گردی کا نام دیتی ہوں!!۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمارے وجود کو سب سے بڑا خطرہ سفید فامی حاکمیت سے ہے اور یہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔ کیا اب اگلا شکارآپ یا آپ کا خاندان ہوگا؟۔

ارمینا خان نے میڈیا پر ہونے والے مسلم مخالف پروپیگنڈہ کو ایسے واقعات کی وجہ قرار دیا۔
 

Advertisement