ہر اداکار کے ساتھ محفوظ فاصلہ رکھتی ہوں: یمنیٰ زیدی

Published On 18 June,2021 08:46 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ان کا جتنا فاصلہ اداکاروں کے ساتھ سکرپٹ میں ہوتا ہےوہ ان کے ساتھ عام زندگی میں بھی اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ ایک محفوظ فاصلہ رکھتی ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے اس رویے پر کوئی برا نہیں مانتا؟ جس پر یمنیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے ، کیونکہ پیشہ ورانہ امور سے متعلق ہر کوئی اس طرح کی چیزوں کو سمجھتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر سٹارز کے ساتھ اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں جتنا کہ سکرپٹ میں ہوتا ہے ۔

اداکارہ نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 3 درجن کے قریب پروڈکشنز میں فنکارانہ صلاحتوہں کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہیں بہترین اداکارہ سمیت 2 ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ 7 کے قریب نامزدگیاں بھی ہوئیں۔
 

Advertisement