شوہر منیب بٹ مجھے بہن کہہ کر بلاتے تھے: اداکارہ ایمن خان

Published On 18 June,2021 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ شادی سے قبل مجھے بہن کہا کرتے تھے۔

انسٹاگرام پر ایمن خان کا انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان ثمینہ پیرزادہ کے سوال پر ایک انکشاف کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری اور منیب کی پہلی ملاقات شوٹ پر ہوئی، ہم نے ایک ٹیلی فلم کی اور اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ایمن نے بتایا کہ اس وقت میں بہت چھوٹی تھی لیکن پھر ہم اچھے دوست بن گئے اور منگنی سے قبل 4 سال گہرے دوست بھی رہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شوہر منیب اس وقت مجھے بہن کہا کرتے تھے، انہوں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ یہ میری بہن جیسی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ایمن خان کے شوہر منیب بٹ ایک ویب انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں ان کی اہلیہ ایمن خان نے پروپوز کیا تھا۔

منیب کا کہنا تھا کہ ایمن نے مجھے پروپوز کیا لیکن وہ اس بات کو مانتی ہی نہیں ہے، ہر پروگرام میں جاکر کہتی ہے کہ وہ ایک مذاق تھا۔
 

Advertisement