سلمان بوڑھے ہو گئے، والد کے کردار کرنے چاہئیں، مداحوں کا مشورہ

سلمان بوڑھے ہو گئے، والد کے کردار کرنے چاہئیں، مداحوں کا مشورہ

 میڈیا رپورٹ کے مطابق 55 سالہ اداکار سلمان خان ان دنوں فلم ‘‘ٹائیگر3’’ کی شوٹنگ کیلئے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ روس میں موجود ہیں۔ سلمان خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اپنے روسی مداحوں کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو سلوبھائی کی تصاویر کچھ خاص پسند نہیں آئیں اور انہوں نے بالی وڈ سپر سٹار کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ سلمان خان بوڑھے ہوگئے ہیں لہذا اب انہیں ڈیڈی کے کردار کرنے چاہئیں۔ جوانی چلی گئی ان کی اب انہیں والد کے رول کرنے چاہئیں۔