اداکارہ وینا ملک کورونا میں مبتلا،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

Published On 12 October,2021 05:39 pm

لاہور:(دنیا نیوز)معروف اداکارہ وینا ملک بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے اپنے مداحوں کو عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی خبر سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام  پوسٹ میں قرنطینہ سے متعلق لکھا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں اہمیت رکھتی ہیں، کون جانتا تھا کہ میں کافی یا گروسری کے لیے جانے کو کتنا یاد کروں گی۔

وینا ملک نے مزید لکھا کہ ہماری انتہائی متحرک دنیا میں کچھ چیزوں اور لمحات جیسا کہ دوستوں کے ساتھ گھومنا، خاندان کے ساتھ وقت گزارنا، ریسٹورنٹ جانا، دوستوں اور خاندان کے ساتھ بات چیت کرنے کو زیادہ اہم نہیں سمجھا جاتا۔

وینا ملک نے کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس نے ہمیں دنیا سے الگ کیا تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں پہلے سے بہت زیادہ اہم ہو گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ و میزبان وینا ملک نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

وینا ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی بیماری کی اطلاع دی اور دو تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ہسپتال میں موجود دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے خون کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا جارہا ہے۔

وینا ملک نے اپنی پوسٹ میں قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا ’اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو اللّہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے‘۔

 خیال رہے کہ وینا ملک نے 2002 سے 2014 تک اداکاری کی اور اب وہ 7 سال کے طویل عرصے بعد اردوفلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔
 

Advertisement