شعیب ملک سے شادی کے سوال پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

Published On 09 November,2021 05:33 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے شعیب ملک خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ان کا گزشتہ روز اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی خوب وائرل ہوا تھا،اس دوران عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سے شادی کرنے سے متعلق صارفین کی غلط فہمی کو بھی دور کردیا ہے۔

سکاٹ لینڈ کے خلاف صرف 18گیندوں پر 6چھکوں اور 1چوکے کی مدد سے نصف سنچری سکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اننگز کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے ان کے ساتھ فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا اظہار کیا جانے لگا ۔

آل راؤنڈر اور اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی جبکہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق باتیں کرنا بھی شروع کردیں۔

دونوں کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟

یہ کمنٹ اداکارہ عائشہ عمر اس کمنٹ پر خاموشی اختیار نہ کرسکیں اور طویل انداز میں جواب دیتے ہوئے صارف کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔

واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کے لئے گراؤنڈ میں موجود تھیں جو کہ بھارتیوں کو ایک آںکھ نہ بھایا اور انتہا پسندوں نے ایک مرتبہ پھر ثانیہ مرزا کو نفرت انگیز مہم کے نشانے پر رکھ لیا۔
 

Advertisement