لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار منیب بٹ نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
واضح رہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔
اس حوالے سے جہاں وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں ان کے حمایتی خوب ان کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔
اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد ان دنوں سیاسی صورتحال کافی گرم ہے، ایسے میں اداکار بھی اپنے خیالات ظاہر کررہے ہیں۔
دوسری طرف اداکار منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ میرے اس ٹوئٹ کو محفوظ کرلیں کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔
Save this tweet PM IK is not going anywhere!
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) March 17, 2022
What do You think Btw ..?#NoConfidenceMotion
منیب بٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس پر صارفین کا ملا لا ردعمل دیکھا گیا۔