انڈسٹری کی کامیابی کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے :آمنہ الیاس

انڈسٹری کی کامیابی کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے :آمنہ الیاس

اپنے ایک انٹر ویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔