'مس مارول' میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی

Published On 23 June,2022 03:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈزنی کی مسلمان سپر ہیرو پر بنی نئی سیریز"مس مارول" سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

نامور اداکارہ اس سیریز کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں جس میں ان کا نام عائشہ ہے جبکہ حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔

سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ یہ سیریز نامور ہدایت کار شرمین عبید چنائے، العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکاروں میں مہوش حیات کے علاوہ نمرہ بچہ بھی مس مارول میں نجمہ کا کردار نبھارہی ہیں، مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیاگیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینما گھروں میں دکھایا جارہا ہے۔
 

Advertisement