فہد مصطفیٰ سندھ پولیس کے ایس پی بن گئے

Published On 15 August,2022 10:59 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ سندھ پولیس کے اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر قائد اعظم زندہ باد فلم میں پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفیٰ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب پورے کر لیے ہیں، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے اس یوم آزادی پر مجھے اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے خطاب سے نوازا اور گلاب کے عزائم کو زندہ کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب نے اس کردار اور قائداعظم زندہ باد کے لیے جو محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہوں گا اور مجھے امید ہے کہ فخر سے اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔
 

Advertisement