لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پر برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکہ کیا اور وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
برطانوی ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوے کے بعد سے آئمہ بیگ اور طلولہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔
برطانوی ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ قائم تعلقات کے باعث شہباز سے رشتہ ختم کیا، ماڈل نے قیس احمد، آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
ماڈل طلولہ نے ایک وائس کال بھی لیک کی ہے جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس کی ہے جس میں قابل اعتراض اور غیر اخلاقی گفتگو کی گئی ہے، طلولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اُن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کروا دیا ہے، آئمہ بیگ خود کو بچانا چاہتی ہیں۔
تاہم ان الزامات پر گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔