لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی سابقہ ماڈل و اداکارہ نور بخاری نے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے پاکستان میں دورہ کرنے اور پاکستانی شوبز شخصیات کے سیلاب متاثرین تک نہ پہنچنے پر شرمندگی کا اظہار کردیا۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ملک میں موجود ہیں اور مختلف علاقوں کا دورہ کررہی ہیں۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ انجلینا کو اپنے ملک میں دیکھ کر ایک عجیب سی شرمندگی ہوئی اور ہماری نام نہاد شوبز شخصیات جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور گلی گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔
اپنی سٹوری میں انہوں نے گلوکارہ حدیقہ کیانی اور اداکارہ ریشم کے لیے لکھا کہ حدیقہ اور ریشم کو قبول کریں اور جعلی شخصیات کو فالو کرنا چھوڑ دیں۔