سکیش کے ڈانسر گرل نورا فتحی کے حوالے سے مزید انکشافات

Published On 24 January,2023 11:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈانسر گرل نورا فتحی اور بھارت میں منی لانڈرنگ میں نامزد ملزم سکیش چندر شیکھر کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے نورا فتحی کے بارے میں مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نورا کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، وہ مراکش میں اپنی فیملی کیلئے گھر خریدنے کی غرض سے پہلے ہی مجھ سے پیسے لے چکی ہے۔

منی لانڈرنگ میں نامزد ملزم نے مزید کہا کہ نورا فتحی خود سے کہانیاں گھڑ رہی ہے تاکہ قانون سے فرار حاصل کر سکے، وہ یہ بھی دعویٰ کر رہی ہے کہ مجھ سے گاڑی نہیں چاہتی تھی یا اس نے گاڑی اپنے لیے نہیں لی تھی، یہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نورا میرے پیچھے پڑی ہوئی تھی کہ اسے گاڑی بدلنی ہے کیونکہ اس کے پاس جو سی ایل اے (مرسیڈیز بینز) تھی وہ زیادہ مہنگی نہیں لگتی تھی، تو پھر میں نے اور اس نے گاڑی کا انتخاب کیا جو میں نے خرید کر دی تھی۔

سکیش نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کے پاس چیٹ کے سکرین شاٹس موجود ہیں اور گاڑی کے حوالے سے جھوٹ نہیں بتا رہا، میں تو اسے رینج روور دینا چاہتا تھا لیکن وہ سٹاک میں موجود نہیں تھی اور نورا کو جلدی تھی میں نے بی ایم ڈبلیو سریرز خریدنی ہے جو کافی عرصے تک وہ استعمال بھی کرتی رہی۔

انہوں نے کہا نورا فتحی بھارتی شہری نہیں ہے اس وجہ سے اس نے گاڑی اپنی دوست کے شوہر کے نام کروانے کا کہا تھا، میرے اور نورا کے درمیان پیسوں کا لین دین کبھی پروفیشنل سطح پر نہیں ہوا جیسا کہ وہ دعویٰ کر رہی ہے، صرف ایک مرتبہ اس نے میری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی تو ان کی ایجنسی کو آفیشل طریقے سے ادائیگی کی گئی تھی۔
 

Advertisement