کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے جھگڑوں پر فنکاروں اور کرکٹرز کو مشورے دئیے ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں اپنے ساتھی فنکاروں اور دیگر کو مفید مشورے دے ڈالے۔
انہوں نے فنکاروں اور کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں دنیا آپ کی عزت کرے تو سب سے پہلے آپ خود دوسروں کو عزت دینا سیکھیں۔
منشا پاشا نے ایک اور پوسٹ میں درخواست کی کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت اچھالنے اور بے عزتی سے رک جانا چاہئے، ایک دوسرے کی عزت کو خراب کر کے کوئی بھی شخص عظیم نہیں بن سکتا۔