لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید کی نئی میوزک ویڈیو "کدی کدی" میں اداکارہ حمائمہ ملک کے بولڈ سین نے تباہی مچادی۔
2011 کی مقبول ترین فلم ‘بول‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ جلد ایک منفرد ڈرامہ سیریل ’جندو‘ میں جلوہ گر ہونے والی ہیں، اداکارہ اکثر و پیشتر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہیں اس کی بڑی وجہ حمائمہ کا بولڈ لباس ہے۔
حال ہیں میں اداکار و گلوکار فرحان سعید کی نئی میوزک ویڈیو "کدی کدی" کو گلوکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جو 2 دن میں 2 ملین سے زائد لوگوں کی سماعتوں سے گزر چکا ہے۔
تاہم مداح جہاں میوزک سے لطف اندوز ہوئے اور فرحان کی تعریفیں کرتے نظر آئے وہیں ناقدین کی جانب سے ویڈیو میں اداکارہ حمائمہ ملک کے غیر اخلاقی لباس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
گلوکار فرحان سعید اور عدنان قاضی کی ہدایت کاری میں بننے والا 2 منٹ 54 سیکنڈ پر مشتمل گانے "کدی کدی" میں حمائمہ ملک کے بولڈ سین کو عکسبند کیا گیا جس میں اداکارہ کو سفید منی ٹاپ کے ساتھ نارنجی رنگ کی بکنی اور کوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس بات سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا کہ محبت کے لمحوں کی لازوال خوبصورتی کو سمیٹتا یہ گانا فرحان سعید کی مخملی آوازوں اور دلنشین دھنوں کے ساتھ سامعین کو محبت کی نازک باریکیوں سے گزرتے ہوئے تڑپ اور عقیدت کے جوہر کو اپنی گرفت میں لے جاتا ہے۔
تاہم مداحوں کا اظہارِ رائے پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حمائمہ ملک کی جگہ فرحان کو چاہیے تھا کہ عروہ کو کاسٹ کریں، جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حمائمہ کے بولڈ لباس پر خاصی تنقید بھی کی گئی اور کچھ نے تعریف بھی کی ہے۔