سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کی جیت پر شوبز ستارے بھی خوشی سے نہال

سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کی جیت پر شوبز ستارے بھی خوشی سے نہال

گزشتہ روز بھارت کے شہر حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئی لینڈرز نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا، شاہینوں نے بیٹر محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت کامیابی سے ہدف حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی اور شاندار فتح پر شوبز ستارے بھی کھلاڑیوں کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، ماورا حسین، سجل علی اور ہمایوں سعید سمیت دیگر کئی شوبز ستارے میچ سے لطف اندوز ہوئے اور محمد رضوان کو "اصل ہیرو" قرار دیا۔

اداکار و فلمساز ہمایوں سعید نے قومی ٹیم کی فتح کے بعد فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ قومی ٹیم نے ریکارڈ ہدف کامیابی سے حاصل کیا، یہ پاکستان کیلئے تاریخی فتح اور فخر کا لمحہ ہے۔

اداکارہ سجل علی اور گوہر ممتاز نے انسٹاگرام سٹوری پر محمد رضوان کو "اصل ہیرو" قرار دیا اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

نامور اداکارہ ماورہ حسین نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے ٹویٹ میں قومی ٹیم لیے تالیوں کے ایموجیز کا استعمال کیا۔