شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی نے شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر شیئرکردیں

Published On 10 November,2023 05:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی نے شوہر علی انصاری کے ہمراہ لی گئی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئرکردیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تقریب کے دوران شوہر کیساتھ لی گئی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں جامن رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔

صبور نے حسین ساڑھی کے ساتھ سلور ہار اور بُندے پہن رکھے ہیں جبکہ زلفوں کو آڑی مانگ پر کھولا ہوا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر اسی دن کی مزید تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ان کے ساتھ علی انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، محبت کے مضبوط رشتے سے بندھی یہ شادی شدہ جوڑی ان تصاویر میں بے حد خوش نظر آرہی ہے۔

 

مذکورہ تصاویر میں صبور اور علی انصاری ایک دوسرے کو کہیں منہ چڑھاتے، کہیں آنکھ مارتے تو کہیں کھل کر ہنستے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔