بھارت کی شکست پر حریم شاہ خوشی سے نہال، مداحوں کیلئے بڑا اعلان

Published On 20 November,2023 10:11 am

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر حریم شاہ نے بھارت کی شکست پر خوشی میں مداحوں کیلئے بڑ ااعلان کردیا۔

اپنے ایک پیغام میں حریم شاہ نے کہا کہ انڈیا کے ہارنے کی خوشی میں آج 2 آئی فون 15 بانٹ رہی ہوں، آج میرا دل خوش ہو گیا ہے۔

انعام کے حصول کا طریقہ کار بتاتے ہوئے ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انعام جیتنے کے لیے میری پروفائل پر جاکر پہلی پوسٹ کو لائیک اور شیئر کریں، جلدی جلدی، انعام ہی انعام ہیں آج۔

تاہم حریم شاہ کی جانب سے اس پوسٹ کو ایکس سے حذف کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد بھارت میں سناٹے کا سماں چھایا ہوا ہے۔