لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے قرآن پاک میں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا۔
معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملوں کے بعد دنیا بھر کے لوگوں کو قرآن پاک کی سورۃ البقرہ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 14 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، ایسے میں دنیا کی نامور شخصیات اسرائیل کی جارحیت کی خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھار ہی ہیں جن میں اداکارہ اشنا شاہ بھی شامل ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر اشنا شاہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری مسلمانوں اور غیر مسلموں سے گزارش ہے کہ آپ قرآن پاک کی سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔
— Ushna Shah (@ushnashah) November 22, 2023
انہوں نے لکھا کہ دُنیا میں آج جو کچھ بھی ہورہا ہے، اللہ نے مسلمانوں کو قرآن پاک کی سورۃ البقرہ میں پہلے ہی بتا دیا تھا، میں نے سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھا ہے اور میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں۔
اشنا نے اردو نہ سمجھنے والوں سے اس ترجمے کو انگریزی میں پڑھنے کی درخواست کی ہے۔