سارہ علی خان کا سیاست میں انٹری کا عندیہ

سارہ علی خان کا سیاست میں انٹری کا عندیہ

معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کی دو فلمیں "مرڈر مبارک اور اے وطن میرے وطن" حال ہی میں ریلیز ہوئی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں جب ان سے سیاسی میدان میں آنے کا پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے، سارہ علی خان اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے کولمبیا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔