عنایہ خان نے شوبز انڈسٹری میں اپنے 'کرش' کے حوالے سے بتادیا

Published On 15 May,2024 03:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عنایہ خان نے انڈسٹری میں اپنے کرش کا نام بتا دیا۔

حال ہی میں عنایہ خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے انسٹا گرام فالورز میں آدھے سے زیادہ لڑکے ہیں اور یہ بات مجھے میرے کزنز بتاتے ہیں، میں صرف لڑکیوں کے کمنٹس پڑھتی ہوں جبکہ دیگر تبصروں کو نظر انداز کرتی ہوں۔

شادی سے متعلق سوال پر عنایہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت سنگل ہوں اور میں اس ہی میں خوش ہوں، مجھے جیسے ہی لگے گا کہ مجھے شادی کر لینی چاہیے تو میں شادی کرلوں گی لیکن اس وقت میری توجہ صرف کام پر ہے۔

کرش کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال پر عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ میکال ذوالفقار اور فیروز خان پر کرش ہے جبکہ میکال کی شخصیت مجھے بہت پسند ہے۔