ایمسٹر ڈیم: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور گلوکارہ اور ریپر نکی میناج کو نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایئرپورٹ پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
گلوکارہ نکی میناج کو جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کردیا گیا، امریکی ریپر اور گلوکارہ نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی۔
نکی میناج نے بیان میں کہا کہ نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر روک کر میری مرضی کے بغیر میرے بیگ کی تلاشی لی گئی، ایئرپورٹ حکام نے مطلع کیا کہ میرے سامان میں سے منشیات برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی کسٹمز حکام سامان کی تلاشی لے چکے تھے۔
نکی میناج کو گرفتاری کے باعث برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والا ان کا کانسٹر منسوخ کرنا پڑا۔