پریانکا چوپڑا کی بچپن کی تصویر دیکھ کر مداح حیران

Published On 02 October,2024 01:04 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی 9 سال کی عمر کی تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا۔

پریانکا چوپڑا تصویر میں بوائے کٹ ہیئر سٹائل میں نظر آ رہی ہیں جو ان کے بچپن کے دنوں کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی 20 سال کی عمر کی تصویر کا بھی موازنہ کیا جب انہوں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔

بھارتی مشہور اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے 9 سال کی عمر کی تصویر کو ٹرول نہ کریں اور کہا کہ یہ تصویر ان کے پری ٹین دور کی ہے جب سکول میں بالوں کا سنبھالنا مشکل ہوتا تھا، اس لئے ان کی والدہ نے انہیں یہ ہیئر سٹائل دیا۔

مشہور بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کے ہر دور سے محبت کرنی چاہئے اور ہر دور کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔