اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

پر وقار،بارعب اورشاہانہ انداز کے کرداروں کی بات ہوتوطاہرہ واسطی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، 1944 میں سرگودھا میں پیدا ہونے والی طاہرہ واسطی نے سعادت حسن منٹو کےناول سے ماخوذ ڈرامے "جیب کترا "سےشہرت کا سفر شروع کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں،دلدل جانگلوس ، کشکول ،شاہین اور ٹیپو سلطان شامل ہیں۔

طاہرہ واسطی نے نہ صرف کئی دہائیوں تک ادکاری کی بلکہ مصنفہ کےطورپر بھی خود کو منوایا،بطور لکھاری کالی دیمک اور بندگلی ڈرامے سے شہرت پائی، کئی ڈراموں میں ناموراداکارہ طاہرہ واسطی نے چار دہائیوں تک فن کی خدمت کی۔

11 مارچ 2012 کو طاہرہ واسطی 68سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئیں لیکن آج بھی وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔