ابرار الحق کا مایوسی کا شکار نوجوان نسل کو اہم مشورہ

ابرار الحق کا مایوسی کا شکار نوجوان نسل کو اہم مشورہ

 حال ہی میں ایک انٹرویو میں ابرار الحق نے پاکستان کی نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زی کو درپیش مشکلات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات، کم ہوتے مواقع اور بڑھتی بے یقینی نے نوجوانوں کو مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے، بہت سے نوجوان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں جبکہ کئی پہلے ہی بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔

ابرار الحق نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ سے بڑی چیزیں مانگو، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ آج میں اس مقام پر ہوں گا، لیکن اللّٰہ نے مجھے کچھ نہ ہونے سے ایک اسٹار بنا دیا، اللّٰہ آپ کو بہترین عطا کرنے کی قدرت رکھتا ہے، بس یقین مضبوط ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ایمان اور مثبت سوچ انسان کی زندگی بدل سکتی ہے اور نوجوانوں کو مایوسی کے بجائے امید اور محنت کا راستہ اپنانا چاہیے۔