تفریح
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل ایکٹوسٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر سے خلع لینے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے خلع دائر کی۔
انہوں نے عدالت کو موقف پیش کیا کہ ان کے شوہر، حارث کھوکھر، ایک اچھے کردار کے مالک نہیں کیونکہ وہ انہیں گالیاں دینے کے ساتھ تشدد بھی کرتے تھے۔
ان کا موقف ہے کہ شوہر انہیں جانوروں کی طرح ٹریٹ کرتا ہے اور اب وہ ان کے ساتھ ازدواجی زندگی میں نہیں رہنا چاہتیں۔
عدالت میں استدعا کی گئی کہ خلع کی ڈگری جاری کرنے کا فوری حکم دیا جائے۔