حسن احمد کی فہد شیخ پر شدید تنقید

حسن احمد کی فہد شیخ پر شدید تنقید

حسن احمد نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ فہد سمارٹ بننے کی کوشش میں اکثر لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔

انہوں نے فہد شیخ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا اور ان تمام سالوں کے دوران جتنا میں نے آپ کو جانا ہے اس کے مطابق آپ تقریباً سب کا ہی مذاق اڑاتے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جہنیں لگتا ہے کہ دوسروں کا مذاق اڑاتے ہوئے وہ سمارٹ لگیں گے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وائرل ویڈیو میں آپ اور آپ کے ساتھ دیگر جو لوگ نظر آ رہے ہیں ان سب کا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔