عنبر خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی جانب سے تنقید

عنبر خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی جانب سے تنقید

عنبر خان کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم 2023 میں مقبول ریئلٹی شو ’تماشہ‘ میں شرکت کے بعد انہیں مزید شہرت حاصل ہوئی۔

اداکاری کے علاوہ عنبر خان بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور ڈیجیٹل کری ایٹر کے طور پر بھی سرگرم ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں ان کی اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے سراہا گیا۔

ان دنوں عنبر خان اپنی قریبی دوستوں کے ہمراہ شادیوں کے سیزن سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز اور وی لاگز بھی شیئر کر رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے دوستوں کے ہمراہ بالی ووڈ کے معروف گانے ’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ویڈیو میں عنبر خان کو دوستوں کے ہمراہ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

جہاں بعض صارفین نے عنبر خان کے انداز اور ڈانس کو پسند کیا، وہیں متعدد صارفین نے ان کے رقص پر تنقید بھی کی، بعض صارفین نے ان کے ڈانس کا موازنہ گانے کے آئٹم نمبر سے کیا اور مختلف تبصرے کیے۔

تاہم ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے باوجود عنبر خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مسلسل تبصرے کیے جا رہے ہیں۔