خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) فوک گلوکار طفیل نیازی کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
طفیل نیازی زندگی بھر لوک گائیکی کی چاشنی بکھیرتے رہے، ان کے لازوال گیت آج بھی زبان زدعام ہیں، طفیل نیازی کو پہلے پی ٹی وی گلوکار کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی افتتاحی نشریات کا آغاز طفیل نیازی کے اس مشہور گیت ’’لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کر کے ‘‘ سے ہی ہوا تھا، طفیل نیازی نے 1926ء میں جالندھر میں آنکھ کھولی۔
تقسیم ہند کے بعد طفیل نیازی جنوبی پنجاب کے شہر ملتان منتقل ہو گئے، انہیں پہلی بار ایک پولیس انسپکٹر نے میوزیکل فنکشن میں متعارف کروایا، جس کے بعد طفیل نیازی بہت جلد ایک مقبول فنکار بن گئے۔
طفیل نیازی نے لوک گائیکی میں منفرد انداز اپنایا، تھیٹر، ریڈیو، پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول ترین گلوکار بن گئے، موسیقی کے میدان میں خدمات کے عوض انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
طفیل نیازی 21ستمبر1990ء کو انتقال کر گئے تھے۔