کراچی: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں عروج پر، تیسرے روز بھی فن و ثقافت کے رنگ نمایاں

کراچی: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں عروج پر، تیسرے روز بھی فن و ثقافت کے رنگ نمایاں

فیسٹیول کے تیسرے روز سفرِ عشق لیلیٰ مجنوں کی شاندار پیشکش پیش کی گئی، جبکہ سوہنی دھرتی شو میں ثقافتی رنگوں نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا۔

ملکی و غیر ملکی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کے دل جیت لیے، شائقین فن و موسیقی کے سحر میں ڈوبے رہے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں پاکستانی فلم بھی دکھائی گئی، جس سے فیسٹیول کی سرگرمیوں میں مزید رنگ بھر گئے۔