کراچی: فور کے چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: فور کے چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت احسان ولد اشرف اور ناظم ولد نور احمد کے نام سے ہوئی ہےم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے موبائل فونز میں سے ایک شہری سے چھینا گیا تھا، جسے شہری نے تھانے پہنچ کر شناخت کر لیا، ہلاک ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔