کرائم
خلاصہ
- خانیوال: (دنیا نیوز) آدھی والا میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت افضل ولد رشید کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔
ریسکیو 1122 نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی، جبکہ تھانہ صدر کبیروالا پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔