لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونےکی جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کی افواہیں پھیلائی جانے لگیں، سوشل میڈیا پر جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو گیا، جعلی نوٹیفکیشن میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات مئی 2021ء کے بجائے اگست یا ستمبر منعقد کرانے کا کہا جا رہا ہے۔
دوسری طرف انٹر بورڈ کمیٹی چیئر مین نے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا، چیئر مین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔