اداکارہ حبا بخاری نے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کو مشورہ دیدیا

اداکارہ حبا بخاری نے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کو مشورہ دیدیا

پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی حبا بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں دیکھتی ہوں کہ جعلی اکاؤنٹس پر لوگ کتنی محنت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کسی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کو فین پیج کا نام ضرور دینا چاہئے ورنہ ایسے یہ مداحوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہوگا اور جعلی اکاؤنٹ کی حقیقت واضح ہونے پر مداحوں کی دل آزاری ہوگی۔

حبا بخاری نے لکھا کہ اگر آپ کوئی فین پیج چلا رہے ہیں تو براہِ کرم اس پر یہ ’فین پیج‘ ضرور درج کریں، اور حقیقی اکاؤنٹ ہونے کا دعویٰ بھی نہ کریں۔