لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے زیر گردش خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ عمراکمل چند روز قبل امریکا روانہ ہوگئے تھے جہاں وہ مقامی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمر اکمل پاکستان چھوڑ کر مستقل طور پر امریکا چلے گئے ہیں اور وہ مزید کرکٹ امریکا میں ہی کھیلیں گے۔
عمر اکمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سب سے درخواست ہے کہ میرے بارے میں غلط خبریں مت پھیلائیں۔
It’s my humble request to everyone please stop spread Fake news about me
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) October 5, 2021
تاہم عمراکمل کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کن خبروں کو نہ پھیلانے کی بات کر رہے ہیں۔