شہناز گل نے سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبریں جعلی قرار دیدیں

شہناز گل نے سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبریں جعلی قرار دیدیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہناز گل نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے فلم اور سلمان خان کا نام لیے بغیر لکھا کہ اس قسم کی افواہیں روزانہ میرے ہنسنے کی وجہ بنتی ہیں، میں انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ جلد یہ فلم دیکھیں اور مجھے بھی اس میں دیکھیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سلمان خان کی نئی آنے والی فلم سے شہناز گل کو نکالنے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔