لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پرزیر گردش 6 جون سے 29 جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ترجمان کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ چند دنوں کے بعد کیا جائےگا، مصدقہ معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجوع کیا جائے۔