اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرویز خٹک کو انتخابی نشان "بلے" کی پیشکش کی تردید کر دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویزخٹک کا بلے کے انتخابی نشان کے متعلق دعویٰ جھوٹا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کے دعویٰ کو سختی سے مسترد کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک سمیت کسی کو انتخابی نشان "بلے" کی پیشکش نہیں کی، واضح رہے کہ پرویز خٹک نے نیوز کانفرنس میں "بلے" کا انتخابی نشان دینے کی پیشکش کا دعویٰ کیا تھا۔