کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری و نجی سکولز بند ہونے یا چھٹی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔
ذرائع کے مطابق ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں سکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ والدین کے ساتھ رابطے میں رہیں، جھوٹی خبروں اور قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیا جائے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بارش کے باعث اگلے چند روز صوبے کے تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔