پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے کی تردید

پنجاب حکومت کی  مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے کی تردید

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے، محکمے میں موجود کسی شخص نے بغیر اجازت ایسی حرکت کی ہے تو اسکے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا پر مفتی عبدالقوی کو محکمہ ایکسائز پنجاب کی وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم کا سفیر مقرر کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔