وفاقی وزیر قانون نے 27 ویں ترمیم لانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

Published On 28 October,2024 09:52 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم لانے سے متعلق چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی 27 ویں ترمیم لانے کی تیاری نہیں کی جارہی ہے ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے  میڈیا  سے خصوصی گفتگو میں 27ویں آئینی ترمیم کی باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی نئی آئینی ترمیم نہیں آرہی، ایسی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑکا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پرعملدرآمد کیا جائے گا تو قوم کو نتائج ملیں گے، 26ویں آئینی ترمیم ہوچکی ہے،اس پرعمل درآمدہو گا،27ویں آئینی ترمیم کا کوئی امکان نہیں ہے۔