اسد قیصر کو چیئرمین پی ٹی آئی بنائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی

اسد قیصر کو چیئرمین پی ٹی آئی بنائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی

سابق سپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج کسی رہنما کی ملاقات نہیں ہوئی، مجھے پارٹی چیئرمین نامزد کرنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کے حوالے سے فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ہو گا۔