موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد قرار

موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد قرار

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کے اضافے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری سکولزخالد نذیروٹو کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے شیڈول کی چھٹیوں کے بعد کھل جائیں گے۔

واضح رہے محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی دس جنوری تک تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 13 جنوری سے ہوگا۔