خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں نشان لگا کر بیلٹ پیپرز دینے کی خبریں بے بنیاد قرار

خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں نشان لگا کر بیلٹ پیپرز دینے کی خبریں بے بنیاد قرار

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ارکان کو قانون کے مطابق بیلٹ پیپر مہیا کئے گئے، ممبرز پولنگ بوتھ اپنی مرضی کے مطابق نشان لگا کر بیلٹ بکس میں ڈالتے رہے، بیلٹ بکس سب کے سامنے پڑا رہا جب کہ پولنگ کے دوران امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد کرائے، میڈیا کو پولنگ عمل کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا۔