ڈی جی میٹ نے سلال ڈیم سے پانی چھوڑنےکی خبر بے بنیاد قرار دیدی

Published On 01 September,2025 10:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈی جی میٹ صاحبزادہ خان نے کہا ہے کہ کل سوشل میڈیا پرسلال ڈیم سےپانی چھوڑنےکی خبردرست نہیں تھی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ خان کا کہنا تھا کہ ستلج کے حوالے سے بھارت نے اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے، بھارت کی جانب سے چناب کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی، کل سوشل میڈیا پر سلال ڈیم سے پانی چھوڑنےکی خبردرست نہیں تھی۔

ڈی جی میٹ کا مزید کہنا ہے کہ ستلج پر بھارتی ڈیم مکمل بھر چکے ہیں۔